پاکستان بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

12:08 PM, 25 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کے مختلف حصوں میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، خاص طور پر شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے باعث ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔ زیارت، کوئٹہ اور قلات میں خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی آ گئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ مری میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کا امکان ہے، لیکن جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں