کراچی میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی تنصیب کا عمل جاری

کراچی میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی تنصیب کا عمل جاری

کراچی : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے کراچی میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق یہ کیبل 2025 کی چوتھی سہ ماہی تک فعال ہو جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کیبل کو کراچی کے ہاکس بے پر اتارا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں اپریل 2025 سے سمندر کے گہرے حصوں میں کیبل بچھانے کا عمل شروع ہوگا۔ یہ کیبل پاکستان کو افریقا سے 24 ٹیرا بائٹس کی بینڈوتھ فراہم کرے گی۔ البتہ  اس وقت پاکستان کو 7 زیر سمندر کیبلز سے تقریباً 8 ٹیرا بائٹس بینڈوتھ دستیاب ہے، لیکن یہ نئی کیبل 5G کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد مصطفیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوں گے اور انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بہتری آجائے گی۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی ہے۔

مصنف کے بارے میں