یکم جنوری سے واٹس ایپ کی جانب سے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ کا خاتمہ

یکم جنوری سے واٹس ایپ کی جانب سے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ کا خاتمہ

کیلیفورنیا : سال 2025 کے آغاز سے واٹس ایپ اپنے کچھ پرانے اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ فراہم کرنا بند کر دے گا، جس سے ان فونز کے صارفین کو بڑا دھچکا لگے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے  اعلان کیا گیا  ہے کہ یکم جنوری 2025 سے اینڈرائیڈ کٹ کیٹ (ورژن 4.4) یا اس سے کم والے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہو سکے گی۔

اینڈرائیڈ 4.4 کا ورژن 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا، اور جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے پہلے کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس فیصلے کا اثر سام سنگ، موٹرولا، ایل جی، اور سونی کے متعدد پرانے ماڈلز پر پڑے گا، جن میں سام سنگ گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ایل جی آپٹیمس جی اور سونی ایکسپیریا زی جیسے فونز شامل ہیں۔ اگر آپ ان پرانے فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اور میڈیا کو کسی نئے ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا، ورنہ یکم جنوری کے بعد یہ تمام ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں