جاپانی وزیرِ خارجہ کا آج چین کا دور ہ متوقع

جاپانی وزیرِ خارجہ کا آج چین کا دور ہ متوقع

ٹوکیو : جاپانی وزیرِ خارجہ آج چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ اپنے مشترکہ مفادات کو بڑھانے اور تعمیری و مستحکم تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چین جاپانی سمندری مصنوعات پر عائد پابندی کے حوالے سے بھی بات کرے گا، اور چین بین الاقوامی نگرانی کے تحت ان آبی مصنوعات کی درآمدات دوبارہ شروع کرے گا، بشرطیکہ وہ تمام ضروری قواعد و ضوابط پر پورا اُترتی ہوں۔

مصنف کے بارے میں