قطر کا شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

قطر کا شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

قطر : قطر نے عالمی برادری سے شام پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عالمی طاقتوں کو شام کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانا چاہیے، جو کہ خانہ جنگی کے دوران مختلف ملکوں کی جانب سے عائد کی گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کی پوزیشن واضح ہے، اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ پچھلی حکومت کے دور کی پابندیاں اب نہیں رکھی جانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اب کسی جواز کے تحت نہیں جاری رہنی چاہئیں۔ یہ مطالبہ قطر کے اعلیٰ سطح کے وفد کے شام کے دورے کے ایک دن بعد سامنے آیا، جس کے دوران قطر نے شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا اور وہاں اپنا سفارت خانہ کھول دیا۔ یاد رہے کہ قطر 2011 کے بعد سے بشار الاسد کی حکومت کے مخالف رہا ہے اور گزشتہ سال عرب لیگ کی جانب سے شام کی ممبرشپ بحال ہونے کے باوجود اس نے شام کے ساتھ تعلقات بحال نہیں کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں