دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

لاہور : دھند کی شدت کے باعث پاکستان کی مختلف موٹر ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق، موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے ملتان، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک، اور ایم 1 رشکئی سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 عبدالحکیم سے خانیوال تک بھی دھند کے باعث بند کی گئی ہیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ان راستوں کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا گیا ہے تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے دوران دھند میں سفر کرنا زیادہ محفوظ رہتا ہے۔ مزید یہ کہ ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھ کر چلنے  ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں