مزار قائد پر قائد اعظم کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار قائد پر قائد اعظم کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی:  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم پیدائش ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد  کی گئی ۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پی ایم اے کے کیڈٹس نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خصوصی سلام پیش کیا۔ میجر جنرل افتخار حسن چودھری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی  درج کیے۔

صبح سویرے گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی کابینہ اور دیگر سیاسی شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گی۔ قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں