صدر اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

صدر اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے وہ کام کیا جسے بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور خوشحال، انصاف پر مبنی قوم بننے کا سفر جاری ہے، تاہم قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی جدوجہد ایک خواب کی تعبیر اور یقین کی طاقت کا جیتی جاگتی مثال ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن قائداعظم کے اقدار سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا ہے، اور قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے ہمیں انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں