راولپنڈی : پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش مسلح افواج کی جانب سے انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افواج قائد اعظم کی بے مثال قیادت اور وژن کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور قوم کو متحد کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج قائد اعظم کے رہنما اصول "اتحاد، ایمان، اور نظم و ضبط" کے ساتھ اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں اور قوم کی حفاظت اور خدمت کے لیے اپنے عزم میں پختہ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد دی۔