دمشق : شام کے دار الحکومت دمشق میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی مشیر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کے ایک سینئر مشیر سید رضی موسوی، شام کے شہر دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے تین سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بھی ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ مشیر شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کا ذمہ دار تھا۔
موسوی کے سابق اعلیٰ انقلابی گارڈ جنرل قاسم سلیمانی سے قریبی تعلقات تھے جنہیں 2020 میں بغداد، عراق میں امریکی ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔