اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی گئی ۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ترجمان ای سی پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان" بلے "کی پیشکش نہیں کی گئی۔
*الیکشن کمیشن پاکستان*
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) December 25, 2023
25 دسمبر 2023
الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین ،پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان" بلے "کی پیشکش نہیں کی گئی
۔
ترجمان الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ انہیں انتخابی نشان بلے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی ہے۔