فضل الرحمن جیسا لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا : پرویز خٹک

05:08 PM, 25 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل مجرم یہ سیاسی لوگ ہیں۔ ایسے سیاسی جنہوں نے ہر حکومت میں حصہ لیا ،اپنی جائیدادیں بنائیں۔

پشاور میں نیوز کانفنرس میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپنی جائیدادیں بنانے والوں نے قوم کو قرضوں کے کینسر میں مبتلا کیا۔پورے صوبے میں ان لوگوں کا مکروہ چہرہ دکھا نے کیلئے نکالا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی کے عوام سے ہمارا تعلق ووٹ کا نہیں بھائی چارے کا ہے۔ الیکشن ہو نہ ہو ہم لوگ آپ کی خوشی غمی میں حاضر ہوتے ہیں۔ فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا۔ ووٹ اسلام کے نام پر مانگتے ہیں،وزارتیں مل جائیں تو اسلام آباد کیلئے شریعت بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی مینڈک میدان میں آچکے ہیں۔ کوئی اسلام کے نام پر کوئی روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے۔ نئے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگنے والوں ، ان مینڈکوں کیلئے اکیلا کافی ہوں۔ 4سال وفاقی حکومت رہی خیبر پختونخوا کو ایک منصوبہ بھی نہیں دیا۔

مزیدخبریں