بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بن کر وفاق سے 17 وزارتیں ختم کرنے اور 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بن کر وفاق سے 17 وزارتیں ختم کرنے اور 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان

لاڑکانہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدارملاتووفاق کی17وزارتیں بندکردیں گے۔اسلام آباد میں 17وزارتوں کی آئینی طور پر کوئی ضرورت نہیں۔18ویں ترمیم کےباوجود17وزارتیں صوبوں کومنتقل نہیں ہوئیں۔

بختاور کیڈٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزارتوں میں خرچ ہونےوالے300ارب روپےبچائیں گے۔پیپلزپارٹی حکومت  میں غریب کو300یونٹ تک مفت بجلی ملےگی۔کسانوں کو1500ارب کی سبسڈی براہ راست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام سے میرا وعدہ ہے کہ سولر انرجی کے ذریعے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی، اور ساتھ ہی ہر ضلع میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت گرین انرجی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جیسے پاکستان پیپلز پارٹی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لیکر آئی تھی ٹھیک ویسے ہی ہم ھاریوں کیلئے ھاری کارڈ، مزدوروں کیلئے مزدور کارڈ اور نوجوانوان کیلئے یوتھ کارڈ متعارف کروائیں گے۔

مصنف کے بارے میں