میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیا ں کر دی گئیں۔
میلبرن ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو آرام دے کر وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ حتمی 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔
Pakistan announce 12-man squad for second Test
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 25, 2023
The final XI will be named tomorrow.#AUSvPAK pic.twitter.com/hZsky4cPcN
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔