سینئر اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

10:36 AM, 25 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

چکلالہ: ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کے معروف و سینئراداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 نثار قادری کی نماز جنازہ پیر کے روز عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔

معروف اداکار نثار قادری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا۔

 2016ء میں ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کیلئے ان کی خدمات پر نثار قادری کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں