قوم آج قائد کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

08:33 AM, 25 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یوم قائد کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا اور گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کراچی میں مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر ہوگی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مختلف سماجی، سیاسی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور فورمز کی جانب سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

تقریبات کے شرکاء بانی پاکستان کو ان کی انتھک کوششوں اور دور اندیش قیادت پر زبردست خراج تحسین پیش کریں گے۔

مزیدخبریں