اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی حق نواز کے ورثاءسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی خدمات اور قوم کیلئے قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس ضمن میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ آپریشن میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
صدر مملکت کا ژوب میں شہید سپاہی کو خراج عقیدت
11:46 PM, 25 Dec, 2022