اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل میں امریکی شہریوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتباہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری بیان میں امریکی سفارت خانے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل میں امریکیوں پر حملہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں اور ملازمین کو نجی ہوٹل میں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے انتباہ میں کہا کہ سفارت خانے کے اہلکار حالیہ تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
امریکی سفارت خانے نے اسلام آباد میں امریکیوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا
11:36 PM, 25 Dec, 2022