تونیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے کے الزام میں ساتھی اداکار گرفتار

11:20 PM, 25 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

نیو دہلی: بھارتی پولیس نے اداکارہ تونیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے کے الزام میں ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کر لیا ۔

20 سالہ تونیشا شرما کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکی ہیں ۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا ۔ تونیشا ٹی وی کی سیریز ’علی بابا: داستانِ کابل‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران انہوں نے خودکشی کر لی ۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ نے ٹی وی شو کے سیٹ پر گلے میں پھاندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا ۔

مزیدخبریں