کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مشکل حریف ہے ، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کی کپتانی میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی ، امید ہے ہم بھی اچھی پرفارمنس دے پائیں گے ۔ ہم صبح اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے ۔ ہم اس سیریز کو لے کر بہت پُرجوش ہیں ، کراچی میں ابھی تک اچھا وقت گزرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ، پاکستان ٹیم کی سائیڈ بھی بہت مضبوط ہے ۔ پاکستان میں کھیل کو انجوائے کریں گے ۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی ۔ جب بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں ہار جیت کو قبول کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ سپورٹنگ ہوتی ہیں لیکن آپ کو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔
بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ چیف سلیکٹر سے فائنل الیون کے بارے میں بات ہوگی ۔ پلیئنگ الیون کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہمارا پورا فوکس میچ پر ہے ، کوشش ہے مزید بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں ۔ 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے مشاورت کی تھی ۔ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کی کوشش کریں گے ۔