وزیر اعظم کی مسیحی برادری کے قیام پاکستان اور  تعمیر پاکستان میں بھرپور کردار کی تعریف

03:28 PM, 25 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری  کے قیام پاکستان اور  تعمیر پاکستان میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تعریف کی ۔

مسیحی بھائیوں کے نام اپنے پیؓغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد  پیش کی ، ان کا کہنا تھا کہ  حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریمؓ مسیحیوں اور مسلمانوں دونوں کے لیے محترم ہیں ، یہ جلیل القدر ہستیاں انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان ہستیوں کے کردارکی پاکیزگی اور عظمت کی گواہی اللہ تعالی نےقرآن میں دی، قیام پاکستان کےموقع پر مسیحی برادری کے قائدین نے پاکستان کےحق میں ووٹ دیا۔

شہباز شریف  نے مزید کہا کہ  مسیحیوں کےقائم کردہ اسکول اور اسپتال آج بھی دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، تعلیم،صحت اور دفاع پاکستان سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، تمام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے، اقلیتی خواتین اور بچوں سمیت تمام طبقات کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں