قومی اسمبلی سے استعفوں کامعاملہ، پی ٹی آئی اراکین 28 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاوس میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے

قومی اسمبلی سے استعفوں کامعاملہ، پی ٹی آئی اراکین 28 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاوس میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے

قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر   پاکستان تحریک انصاف کے اراکین 28 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاوس میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔

عمران خان نے تنبیہ کردی کہ کوئی ممبر غیر حاضر نہ رہے، دوسری جانب مسلم  لیگ  ق  کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کے  معاملے پر   پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ گئیں۔

پرویز خٹک   ق لیگ پر برہم ہیں   انہوں نے آئندہ ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ارکان استعفوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوکر استعفے دیں گے،  جبکہ عمران خان نے  تنبیہ کی ہے  غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 
دوسری جانب ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ پر تحریک انصاف میں دراڑیں پڑگئیں، ق لیگ کے مطالبات در مطالبات پر پرویز خٹک  شدید برہم ہیں ، انہوں نے مذاکراتی وفد میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے ۔
 

ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی قیادت میں تحریک انصاف کا ایک دھڑا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر لچک چاہتا ہے، جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کے معاملے  پر عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات نہیں  ہو سکی ۔
 
ذرایئع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزتحریک انصاف کا  8 رکنی وفد   ق لیگ کے پاس پہنچا ، شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ، راجہ بشارت میاں اسلم ، عباس علی ، و دیگر ملاقات کے لیے گئے،  ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی کی وفد سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی بحث ہوئی ۔