مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات سے شروع ہوا اور مسیحی برداری سارا دن اپنا تہوار جوش و خروش سے منائے گی،عبادات اور تقریبات کے بعد سیر سپاٹوں کا بھی پروگرام ہے۔
 
مسیحی برادری اس پرمسرت موقع پر کافی خوش نظر آئی کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا گیا ہے،اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔مسیحی بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ اس ملک میں رہتے ہیں  کیونکہ  پاکستان میں  تمام اقلیتو ں کو تمام بنیادی حقوق یکساں طور پر  میسر ہیں۔ 
 
  ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا تھا  مسیحی برادری کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ۔
 
 

مصنف کے بارے میں