قائد اعظم کے 146 ویں یوم پیدائش پر اہم شخصیات کے قوم کے نام پیغامات

قائد اعظم کے 146 ویں یوم پیدائش پر اہم شخصیات کے قوم کے نام پیغامات

اسلام آباد :بابائے قوم کے یوم پیدائش پر صدر اور وزیراعظم  نے  بانی  پاکستان کے فرمان پر عمل کا عہد کیا  .

 ا ن کا کہنا تھا قائد اعظم کی زندگی اصول پسندی اور آئینی جدوجہد کا عملی نمونہ تھی،قوم کو ان کے اصولوں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے  ۔

پاکستان کے صدر  عارف علوی،  عمران خان  اور آصف زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں نے  بھی تہنیتی پیغامات دیئے ۔ صدرعارف علوی کا کہنا تھا   آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کاعہد کریں،اتحاد،ایمان اور نظم وضبط پر عمل کرتے ہوئے  ترقی خوشحالی کی طرف سفر کریں،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا قائد اعظم کی جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں،عہد کرتے ہیں،صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پرعمل پیرا ہوکر ملک کو مستحکم کریں گے،
 

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان ،نوازشریف،آصف زرداری،، مولانا فضل الرحمٰن  ،خالد مقبول صدیقی   سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی یوم قائد پر وطن عزیز کی تعمیر نو کا عہد کیا ۔

مصنف کے بارے میں