وزیراعلیٰ پنجاب نے حسین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا

12:53 PM, 25 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حسین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے منع کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی  کا کہنا تھا  حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی  ہے،وہ کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک ہیں ،وہ بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی   نے مزید کہا   حسین بہادر دریشک ان کے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔  

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے زیر قیادت ہونے والے کابینہ کے  اجلاس میں وزرا کے ایک ساتھ بات کی کوشش پر چودھری پرویز الہیٰ نے باری باری بات کرنے کا کہا لیکن  حسین بہادر دریشک نے بات جاری رکھی جس پر ان کو روکا گیا اور وہ غصے میں آگئے اوربعدازاں انہوں نے اپنا استعفیٰ  پیش کردیا تھا ،جس کو وزیر اعلی پنجاب نے  منطور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزیدخبریں