اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں آج تک اسلامی نظام نہیں آنے دیا گیا، سعد رضوی

10:17 PM, 25 Dec, 2021

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بانی پا کستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بانی پا کستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنا ہوگا،قائداعظم نے جن مقاصد کے حصول کے لیے الگ وطن حاصل کیا ہم آ ج بھی ان اہداف سے دور ہیں۔

امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے کہا پا کستان کا قیام دوقومی نظریہ کی مرہون منت ہے،اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں آج تک اسلامی نظام نہیں آنے دیا گیا،قائداعظم نے بارہا کہا کہ ہمارا دستور چودہ سو سال پہلے قرآن و سنت کی صورت میں بن چکاہے،لیکن افسوس آج بھی ہم اس سے بہت دور ہیں ۔

سعد حسین رضوی کا کہنا تھا قا نون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،بانی پا کستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنا ہوگا، پا کستان کا قیام دوقومی نظریہ کی مرہون منت ہے،اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں آج تک اسلامی نظام نہیں آنے دیا گیا۔
،امیر ٹی ایل پی سعد حسین رضوی

مزیدخبریں