محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق پیشگوئی کر دی 

09:05 PM, 25 Dec, 2021

لاہور :موسم سرما کی پہلی بارش کا انتظار کرنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع ابر آلود رہے گا،بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ،گوپس  اور لہہ میں   منفی08 جبکہ اسکردو منفی 05 اور کالام میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی۔

مزیدخبریں