پنجاب میں بڑی تبدیلی!کس کا راج نافذ کیا جائیگا ؟اہم خبر 

07:23 PM, 25 Dec, 2021

لاہور:پنجاب میں بڑی تبدیلی لانے پر غور و حوض شروع کر دیا گیا ،صوبے میں بیورو کریسی کو ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ،جس کے بعد صوبے میں بیورو کریسی کو ذمہ داریاں سونپی جائینگی ،اس سلسلے میں متعدد ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈپٹی کمشنر ز کو ہی ایڈمنسٹریٹر لگانے کی تجویز دیدی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر کے بیوروکریسی راج نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہیں ،کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد ممبران نے وزیر ا علیٰ پنجاب کوکمشنرز کے  بجائے  ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کی تجویز دی ہے ۔

واضح کے پی کے میں حکومتی نمائندوں کو بڑے پیمانے پر شکست کے بعد تبدیلیاں لانے پر غور کیا جا رہا ہے ،دوسری جانب جہاں پیپلزپارٹی پنجاب کو فتح کرنے کی باتیں کر رہی ہیں وہیں سابقہ دونوں بڑی جماعتیں پنجاب کو فتح کرنے کیلئے بھی ایک بڑا پلان تیار کر رہی ہیں ۔

مزیدخبریں