لاہور :سابق ویزر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر بڑے معرکے کی تیاریاں شرو ع کر دی ہیں ،حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اندر کی خبر سا منے آگئی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرنے کی پلاننگ شروع ہو چکی ،اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے اور نمبر ز گیم کو پورا کرکے تحریک جمع کروائی جائے ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی سے رابطہ ہوا ہے ،جس میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل نمبرز گیم کو پورا کیا جائے گا ،سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 172 ارکین کی ضرورت ہوتی ہے ،پیپلزپارٹی نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ کئی حکومتی اراکین بھی سپیکر کیخلاف ووٹ دینگے ،اس لیے ہمیں اس کی پلاننگ کرنی ہو گی ۔
سابق سپیکرایاز صادق کہتے ہیں کہ اسپیکرکے خلاف بغیرتیاری اورہوم ورک کے تحریک پیش کرنے کا فائدہ نہیں مناسب وقت پر تحریک لائیں گے۔