ماسکو :روس نے گوگل اور فیس بک کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے دونوں کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے ۔
روسی میڈیا کے مطابق ماسکو نے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر گوگل اور ميٹا پر جرمانے عائد کر ديے،اس سے قبل روس نے متعدد بار دونوں کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ ملکی سالمیت سمیت دیگر ممنوعہ مواد کو فور ی طور پر ہٹائیں مگر ایسا نہ کرنے پر دونوں کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
ماسکو کی ايک عدالت نے گُوگل پر 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور فيس بک کی ملکيت والی کمپنی ميٹا پر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر ديا ہے۔ عدالتی فيصلے ميں کہا ہے کہ گُوگل کو متعدد مرتبہ ممنوعہ مواد ہٹانے کے ليے کہا گيا تاہم کمپنی نے ايسا نہ کيا۔