نواز شریف وطن واپس کب آ رہے ہیں؟دو بڑی خبریں سامنے آگئیں

05:20 PM, 25 Dec, 2021

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اس وقت سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں ایسے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی جس میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق مکمل شیڈول بتاتے ہوئے ان کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا حل بھی بتا یا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق شیڈول کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائینگے ،پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزائوں کے خاتمے کیلئے اپیلیں ہونگی ۔

سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ،جبکہ نواز شریف اس سکرپٹ سے بھی مطمئن ہیں ۔

صحافی کی نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق خبر کی تصدیق اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر جہاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعلانات کیے جا رہے ہیں وہیں ایک غیر ضروری اعلان ہمارا بھی سن لیں ،شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے ۔

نوازشریف اس وقت ویزہ توسیع کیلئے اپیل میں ہیں ،لیکن انہیں پتہ ہے کہ ویزہ ریجیٹ کر کے انہیں بے دخل کر دیا جائے گا ،اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ،شہباز گل نے کہا بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے ۔

مزیدخبریں