تہران: ایران نے اسرائیل کو بڑی وارننگ دے دی ۔ فوجی مشقوں کے دوران 15 مختلف بیلاسٹک میزائل فائر کردیئے ۔ ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں اسرائیل کی طرف سے دھمکیوں کا جواب ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیلی دھمکیوں کا واضح جواب دے دیا ۔ جنگی فوجی مشقوں کے دوران 15 میزائل فائرکرکے اپنی دفاعی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کا جواب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران داغے گئے 16 میزائلوں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ مشقوں کا حصہ بننے والے سینکڑوں ایرانی میزائل ایران پر حملہ کرنے کی جرات کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں اسرائیلی ریاست کے لیے سنگین وارننگ ہیں لہٰذا ایران کے خلاف معمولی سے بھی غلط ہوئی تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران جوہری مذاکرات کے معاملے پر بلیک میلنگ کررہا ہے لہٰذا عالمی برادری اس سے سختی سے پیش آئے اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ایران پر کل حملہ کرسکتےہیں ۔