اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیل کے انتظار میں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کرتے ہیں وہ سیاست میں بونے ہی رہتے ہیں ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔
جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہواہے ۔