منی لانڈرنگ ، سعودی عرب میں پانچ پاکستانی گرفتار ، بھاری رقوم برآمد

منی لانڈرنگ ، سعودی عرب میں پانچ پاکستانی گرفتار ، بھاری رقوم برآمد

مدینہ : سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کرلیاگیا ، گرفتار ہونے والوں سے بھاری رقوم بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے ۔ تحقیقاتی اداروں کو کہنا ہے کہ گرفتار شدگان سے بھارتی مقدار میں رقوم بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔ گرفتار شدگان تحقیقاتی اداروں کو برآمد ہونے والی رقوم کے بارے میں مطمئن نہیں کرسکے ۔

پانچوں افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مقرر ہ حد سے زائد رقوم بھیجنے کے لئے اصرار کررہے تھے ۔  تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا۔