بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، شیخ رشید کی مزارقائد پر میڈیا سے گفتگو

01:52 PM, 25 Dec, 2021

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، قائد اعظم نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ملک بنا کر تاریخ رقم کی ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ

 ہم نے اقلیتوں کو سارے حقوق دینے ہیں او رحکومت اس معاملے میں آئین پاکستان اور قائد اعظم کی تعلیمات پر کاربند ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی  درج کئے ۔ 

مزیدخبریں