حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، صدر پاکستان

11:47 AM, 25 Dec, 2021

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلالحاظ مذہب ، ذات اور نسل بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے نام پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میری طرف سے  پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارک باد ۔ انہوں نے کہا کہ  قائدِ اعظم نے تمام برادریوں کے لیے بلا تفریقِ مذہب، پیشہ یا نسل مساوات، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا اعلان کیا۔

 اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا لحاظِ مذہب، ذات اور نسل بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔صدرِ عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔صدر نے کہا کہ  پاکستان میں اقلیتیں ملکی ترقی و خوش حالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔

مزیدخبریں