لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد ، 28 ہزار ، 905 ہوگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 353 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 93 ہزار ،81 تک جا پہنچی ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار ، 148 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی ۔ جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے ٹھٹھہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن کارڈ کے بغیر مریض اور لواحقین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے ٹھٹھہ سجاول سمیت سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور ڈی ایچ اوز کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔