اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ترک صدر کا بیان

11:46 PM, 25 Dec, 2020

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن فلسطین پالیسی ہماری ریڈلائن ہے ۔ 

نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسائل نہ ہوتے تو دونوں ملکوں کے تعلقات کی نوعیت مختلف ہوتی ۔ ہم اسرائیل سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ انٹیلی جنس سطح پر اسرائیل سے تعاون جاری ہے ۔ 

واضع رہے کہ ترکی پہلا اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا تاہم رجب طیب اردوان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں ۔ ترکی نے اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے تا ہم ترکی فلسطین کی آزادی  اور خود مختاری کی مکمل حمایت اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا سخت مخالف ہے ۔ 

مزیدخبریں