کابل ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسانی حقوق کی کارکن بھائی سمیت قتل

کابل ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسانی حقوق کی کارکن بھائی سمیت قتل
سورس: سکرین شارٹ

کابل، افغانستان میں انسانی حقوق کی ترجمان فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ سے  معروف افغانی سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو قتل کردیا ۔ 

ابھی تک کسی بھی گروپ نےاس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ 

فائرنگ سے فریشتہ کوہستانی موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے بھائی شدید زخمی ہوئے ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہو جانبر نہ ہوسکے ۔ 

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔