لاہور، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے کہا ہے کہ خدارا کورونا وائرس سے احتیاط کریں ۔ کورونا وائرس سے شفایابی کے بعد عوام کے نام اپنے پہلے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ کورونا کیا ہوتا ہے لیکن جب اس وائرس کا شکار ہوا تو پھر پتا چلا ۔ اس لئے خدا کا واسطہ ہے احتیاط کریں ۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ۔
یاد رہے کہ طارق جمیل رواں ماہ ہی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کی آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے جمعرات کے روز جاری کی گئی ویڈیو میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ 'کورونا کی پہلی لہر میں میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی لیکن ’مجھے پتا نہیں تھا کہ کورونا ہوتا کیا ہے، اس دفعہ میں خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں اور خدا نے مجھے صحت بخشی ہے۔
'میری آپ سے اپیل ہے کہ یہ ایک بلا ہے، آفت ہے۔۔۔ میں لمبی بات کر نہیں سکتا لیکن بس آپ سے اپیل ہے کہ خدا کا واسطہ ہے احتیاط کریں۔'