اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم منافقت میں ماہر مریم صفدر سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ نواز شریف اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا اور اب مولانا اجمل قادری نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔
ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹر پر اقرار کے بعد کہ میاں نواز شریف نے 2 بار وفد اسرائیل بھیجا اور اب مولانا اجمل قادری نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ، مکر، فریب، فراڈ اور کرپشن، منافقت میں ماہر مریم صفدر سے اب قوم سوال پوچھتی ہے کہ نواز، اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ نریندرا مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز تو برکھا دت نے فاش کر دیا تھا اور اب مولانا اجمل قادری نے بھی پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔ اب سمجھ آئی کے کہ نواز دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتا ہے اور اب قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہا ہے۔