لندن ،برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کوویڈ19 کے خطرات اور نقصانات ابھی ختم نہیں ہوئے تھے کہ کورونا کی نئی قسم نے تشویش پیدا کردی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا کوروناوائرس پرانے وائرس سے زیادہ خطرناک ہورہا ہے اور برطانیہ میں یہ وائرس 56 فی صد زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کوروناوائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبسب بن سکتا ہے ۔ ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں پریشر ایکدم بڑھ جائے گا ۔برطانوی وزیرصحت کا کہنا ہے کورونا وائرس کی نئی قسم سے درجنوں متاثرین کے کیس سامنے آئے ہیں ۔ جن کے اثرات سے بچنے کے لئے سخت محنت کی جارہی ہے ۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد اب تک چالیس سے زائد ملکوں نے پروازوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئی قسم کا وائرس جسے بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے ڈنمارک، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا گیا ہے۔