نئی دہلی ،بھارتی اداکار رجنی کانت ہسپتال میں داخل

05:29 PM, 25 Dec, 2020

نئی دہلی ،معروف بھارتی اداکار رجنی کانت ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہسپتال داخل ۔لیجنڈاداکار رجنی کانت حیدرآباد میں فلم "اناتھی " کی شوٹنگ کررہے تھے کہ ساتھی اداکاروں میں کورونا کی تشخیص کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ۔  لوکیشن پر موجود ساری کاسٹ کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  رجنی کانت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کا بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہورہا تھا ۔ ان کو حیدرآباد کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہے اور جب تک ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہوگی ان کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں