کراچی کے نجی بینک میں دھماکا، پورا علاقہ لرز اٹھا

02:01 PM, 25 Dec, 2020

کراچی: کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں قائم بینک میں زودار دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس کی نوعیت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر اسے سیل کر دیا ہے۔ 25 دسمبر کو عام تعطیل کی وجہ سے بینک میں چھٹی تھی اس لئے کسی جانی نقصان ہی اطلاع نہیں ہے۔

رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا پتا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں