قوم قائد کی جرات کے پیغام پر عمل پیرا، کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی: آرمی چیف

12:08 PM, 25 Dec, 2020

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے قائد کے اعتماد، جرات اور امید کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔ اس دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ پیغام پاکستان کو اس دنیا میں معرض وجود میں لانے کیلئے جدوجہد آزادی کرنے والے قوم کے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لکھا کہ آج پوری قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ قائدعظم محمد علی جناح نے اپنے بنیادی اصولوں نظم وضبط، اتحاد اور ایمان پر ہمیشہ عمل کیا۔

مزیدخبریں