اداکارہ ریشم نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

اداکارہ ریشم نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی
کیپشن: خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ریشم 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک پیج

لاہور: معروف ڈراما و فلم اداکارہ ریشم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں۔ اِس بار بھی اداکارہ ریشم اپنی شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

گزشتہ دِنوں سے ریشم سے متعلق کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ریشم 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ یہ خبریں کچھ نجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے سامنے آئیں۔

دوسری جانب ریشم نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں ہر بار کی طرح اِس بار بھی افواہیں ہیں۔