لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش، مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔
اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن، سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔