ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق

10:43 PM, 25 Dec, 2018

کراچی : متحدہ مجلس عمل کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو کراچی میں ان کے گھر کے باہر گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے ، وہ خیابان غازی ڈی ایچ اے فیز فائیو میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد علی رضا عابدی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، علی رضا عابدی کی گردن اور سر میں دو گولیاں لگیں ۔

سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، 46 سالہ سید علی رضا عابدی کی سوشل میڈیا پر کافی مضبوط گرفت تھی اور اپنی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کافی متحرک کارکن تھے۔

مزیدخبریں