کراچی:کراچی ائیرپورٹ کی منشیات کی بڑی تعداد سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے منشیات کی بھاری تعداد سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔
اے ایس ایف کے مطابق شبہ ہونے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس سے 970 گرام منشیات برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے۔
ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے علی مراد نامی مسافر کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔