اسلام آباد:ایف آئی اے نے برطانوی ہائوس آف پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر کو کاغذات پورے نہ ہونے پر ائیرپورٹ پر روک لیا ، ابتدائی تحقیقات کے بعد صرف 72 گھنٹے رہنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے برطانوی ہائوس آف پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر کو کاغذات پورے نہ ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ پر روک لیا ، گھنٹوں تفتیش کے بعد صرف 72 گھنٹے کے لیے پاکستان میں رہنے کی اجازت مل سکی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لارڈ نذیر کے پاس اوورسیز نیشنل آئی ڈی کارڈ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔